دُنیا بھر میں ہر سال 30لاکھ افراد تمباکو نوشی کی بدولت مہلک امراض کا شکار ہو تے ہیں‘ رپورٹ

جمعرات 10 اپریل 2014 16:13

دُنیا بھر میں ہر سال 30لاکھ افراد تمباکو نوشی کی بدولت مہلک امراض کا شکار ہو تے ہیں‘ رپورٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر برس 30لاکھ سے زائد افراد سیگرٹ نوشی کی بدولت مہلک امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس حوالے سے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض،پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسرسخاوت علی، پروفیسر حکیم غوث علی حسن کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے انسان دل کے امراض، پھیپھڑوں، معدے کا السر، جگر کا سرطان جیسی موذی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔حکماء کا کہنا تھا کہ امتناع تمباکو نوشی ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے‘ تمباکو نوشی کی بدولت پھیپھڑوں کا کینسر، منہ کا کینسر، جگر کا کینسر، معدہ کا کینسر اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ اِن امراض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم تمباکو نوشی جیسے ناسور کو اپنی زندگی سے دور کریں اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہی حاصل کرتے رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں