ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں سے مارچ میں کرائے کی مد میں 5کروڑ 86لاکھ 8ہزار 750روپے کی وصولی

بدھ 9 اپریل 2014 20:42

ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں سے مارچ میں کرائے کی مد میں 5کروڑ 86لاکھ 8ہزار 750روپے کی وصولی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) ریلوے کمرشل چیکنگ سٹاف نے ریلوے افسران کی زیر نگرانی مختلف ڈویژنوں میں ، مین لائن اور برانچ لائنوں پرچلنے والی مسافر ٹرینوں میں چھاپے مارے اور بلاٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

مارچ2014 ء میں 88ہزار 716مسافروں کو بلا ٹکٹ سفر کرنے پر جرمانے کیے گئے اور اُن سے جرمانے اور کرائے کی مد میں 5کروڑ 86لاکھ 8ہزار 750روپے وصول کیے گئے جوکہ پچھلے سال مارچ 2013ء کے مہینے سے 30لاکھ چون ہزار ایک سو بیالیس روپے زائد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں