گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یوتھ فیسٹیول میں قائم ہونے والے عالمی ریکارڈز کی تصدیق کردی‘وزیر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 08/04/2014 - 22:49:49 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 22:09:16 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:56:07 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26
- مزید خبریں

لاہور

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یوتھ فیسٹیول میں قائم ہونے والے عالمی ریکارڈز کی تصدیق کردی‘وزیر کھیل پنجاب،انسانی پرچم بنانے کے لئے دو گواہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا ، نجی ٹی وی چینل نے غیر ملکی اشارے پر پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کی،کارروائی کرینگے،رانا مشہود کی پریس کانفرنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء)صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ گینزورلڈ ریکارڈ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں قائم کئے گئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے جو ناقدین کے منہ پر طمانچہ ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں اب تک 48لاکھ افراد شرکت کر چکے ہیں اورعالمی ریکارڈزکے قائم ہونے سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا مگر یہ کاوشیں میر جعفر اور میر صادق کو پسند نہ آئیں اور دشمن ملک کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا،جو قابل مذمت ہے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدنے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے گھناؤنی سازش کسی غیر ملکی اشارے پر کی جس کے ثبوت مل چکے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب اس کیخلاف قانونی کارروائی کررہا ہے اور اس سلسلے میں پیمرا کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے کہ متعلقہ نجی ٹی وی چینل کے ملک دشمن ایجنڈے کا نوٹس لیا جائے۔

صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک کی 67سالہ تاریخ میں کھیلوں کے شعبے کا بہت برا حال رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی بحالی کے لئے 2012ء میں نوجوانوں کیلئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 32لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے پاکستان دشمن عناصر کے ایماء پر یوتھ فیسٹیو ل کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سچ کی ایک مرتبہ پھر فتح ہوئی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے قوم کو جو حقائق بتائے تھے ان کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی تائید کردی ہے اور اپنی ویب سائٹ پر آفیشل سٹیٹمنٹ بھی جاری کردی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نجی چینل نے پنجاب یوتھ فیسٹیول اور گینزورلڈ ریکارڈز کے حوا لے سے جو سولات

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/04/2014 - 22:09:16 :وقت اشاعت