پنجاب حکومت نے 22 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 34 ارب 3کروڑ 89لاکھ14 ہزار روپے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 08/04/2014 - 22:49:49 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 22:09:16 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:56:07 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26
- مزید خبریں

لاہور

پنجاب حکومت نے 22 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 34 ارب 3کروڑ 89لاکھ14 ہزار روپے کی منظوری دیدی ،مری میں مری آرٹ کونسل کی زیر تعمیر بلڈنگ کی دوبارہ ڈیزائننگ اور بہتری کے لیے مبلغ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء)پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 38 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 22 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر34 ارب 3کروڑ 89لاکھ14 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں جن22 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں مری میں مری آرٹ کونسل کی زیر تعمیر بلڈنگ کی دوبارہ ڈیزائننگ اور بہتری کے لیے مبلغ 70 لاکھ روپے ، سبزرہ زار لاہور میں 60 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مبلغ 28 کروڑ 75 لاکھ2 ہزار روپے، سیالکوٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سیالکوٹ کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لیے مبلغ2 ارب 5 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار ر وپے، ضلع فیصل آباد میں پارکنگ پلازہ بمعہ شاپنگ مال کی تعمیراتی ڈیزائننگ کے لیے مبلغ 59 کروڑ 90 لاکھ41 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں جٹ والابرج سے ساہیاں والاانٹر چینج سے کینال ایکسپریس وے کی تعمیر مبلغ5 ارب 82کروڑ 53 لاکھ51 ہزار روپے ، میٹرو بس ٹرانزٹ سسٹم لاہور فیروز پور روڈ پیکیج ٹو(کلمہ چوک سے قرطبہ چوک ) ترمیمی کی تعمیر کے لیے مبلغ 5 ارب 96 کروڑ 69 لاکھ2 ہزار روپے، ضلع اوکاڑہ میں سیوریج سسٹم کی مکمل مرمت پی سی سی ڈرینز اور ٹف ٹائلز کی بہتری کے لیے مبلغ 27 کروڑ 77 لاکھ34 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں میانوالی مظفر آباد روڈ براستہ چوک منڈا کی دو رویہ اور خوبصورتی کے لیے مبلغ0 2 کروڑ 91 لاکھ50 ہزار

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/04/2014 - 19:56:07 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان