حکومت صحت کے شعبہ پر رواں سال 100ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے‘ مشیر برائے صحت ،ای ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 08/04/2014 - 22:09:16 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 20:04:25 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:56:07 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:50:37 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:49:43 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26 وقت اشاعت: 08/04/2014 - 19:48:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

حکومت صحت کے شعبہ پر رواں سال 100ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے‘ مشیر برائے صحت ،ای ڈی اوز صحت ضلع کی سطح پر صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے کام کریں،افسران کا کام گراؤنڈ پر نظر آنا چاہئے،غیرمعیاری ادویات اور عطائیت کے خاتمہ کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی بہتر بنائیں‘ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ تمام ای ڈی اوز صحت اپنے اپنے ضلع میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور ہیلتھ پروگراموں کو کامیاب بنانے کے ذمہ دار ہیں، حکومت مجموعی طور پر صحت کے شعبہ میں رواں سال 100ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے تمام افسران کو پوری محنت، لگن اور مشنری جذبہ کے ساتھ اپنی سرکاری ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز یہاں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کے علاوہ ای پی آئی، ایم این سی ایچ، ایڈز کنٹرول پروگرام، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سمیت دیگر ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز اور ای ڈی اوز صحت نے شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ای ڈی اوز صحت اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں اور بوگس رپورٹنگ اور غلط اعداد و شمار محکمہ صحت کو ارسال نہ کئے جائیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کارکردگی دکھانے کے لئے غلط اعدادوشمار بھیجنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں خراب طبی آلات /مشینری کی فہرست مرتب کرکے محکمہ کو بھجوائی جائے تاکہ قابل مرمت مشینری کو درست کرایا جاسکے اور نئی مشینری کی فراہمی کا بندوبست کیا جاسکے-خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام ای پی آئی ، پولیو،مدر اینڈچائلڈ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/04/2014 - 19:50:37 :وقت اشاعت