موسم گرماکے بد اثرات سے بچنے کیلئے لیموں کی سکنجبین اور دودھ کی لسی بہترین مشروب ہیں ‘ حکماء

منگل 8 اپریل 2014 17:38

موسم گرماکے بد اثرات سے بچنے کیلئے لیموں کی سکنجبین اور دودھ کی لسی بہترین مشروب ہیں ‘ حکماء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بدلتے موسم کے لحاظ سے آنے والے سخت گرم موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ابتدا ء میں ہی مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے،موسم گرماکے برے اثرات سے بچنے اور پیاس بجھانے کیلئے روائتی مشروبات مثلا لیموں کی سکنجبین، دودھ کی لسی، ستو ، لسی ، شربت صندل ، بزوری اور سردائی وغیرہ استعمال کرنا مفید ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پروفیسر حکیم محمداعجاز فاروقی ،حکیم محمد جاوید رسول ، حکیم محمد احمدسلیمی ، حکیم محمد افضل میو ،حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم مدثر مظفر سواتی اور حکیم محمد اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ حکماء کا کہنا تا کہ موسم گرما کے مسائل سے بچنے کیلئے روائتی مشروبات کے ساتھ ساتھ تازہ اور قدرتی غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیے ۔کھیرا ، خربوزہ اور تربوز وغیرہ کھانے میں احتیاط سے کام لیں اور ان پھلوں کے کھانے کے دوران پانی نہ پیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں