وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نیسپاک ہاؤس لاہور کا دورہ ،منیجنگ ڈائریکٹر امجد اے خان سے ملاقات ،نیسپاک جدید خطوط پر پنجاب میں ریلوے سٹیشنوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کرے گا‘ ایم ڈی نیسپاک لہ وزیر ریلوے کو بریفنگ

پیر 7 اپریل 2014 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیسپاک ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اورمنیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک امجد اے خان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پنجاب میں ریلوے سٹیشنوں کی بڑی تعداد کی تعمیر نو کے منصوبے پیش کیے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک امجد اے خان کی قیادت میں نیسپاک ماہرین کی ایک ٹیم نے ریلوے سٹیشنز کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی۔

ان میں نارووال ، ننکانہ صاحب ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور حسن ابدال شامل ہیں۔ترقی کی منصوبہ بندی کی نمایاں خصوصیات میں موجودہ اسٹیشن اور پلیٹ فارم کی تزئین و آرائش ، مکمل علاقے کی تعمیر نو ، تجارتی پلازوں کی تعمیر ، شادی ہال ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری ، موجودہ ٹریک کے نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی ضرورت، عملے کی کالونیوں کی تزئین و آرائش اور ریلوے زمین کا تجارتی استعمال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری مجوزہ سہولیات میں ریستوران کی تعمیر ، انتظارگاہ ، دکانیں ، فاسٹ فوڈ آوٴٹ لیٹس اور تفریحی پارکوں کا قیام شامل ہے۔ . نیسپاک نے جدید خطوط پر ان ریلوے اسٹیشنوں کے لئے تعمیر نو اور بہتری کے منصوبوں کو تیار کیا ہے جن میں پروجیکٹ کی منصوبہ بندی ، آرکیٹیکچرل انجینرنگ اور زمین کی تزئین کی ڈیزائن اور تعمیرات کی سرپرستی کی پر مشتمل ہو گی ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیسپاک کی کارکردگی کی تعریف کی اور نیسپاک مینجمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ریلوے نیسپاک ماہرین کی مہارت سے ضرور فائدہ اٹھائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں