ہم نے کشکول توڑا موجودہ حکمرانوں نے دیگ اٹھا لی، چودھری شجاعت حسین ،شہباز شریف انتقام کی سیاست چھوڑ دیں، پرویزالٰہی کے ترقیاتی منصوبے بند اور ان کی تختیاں اتار دیں، بھارت سے زرعی تجارت میں کسانوں کا خیال رکھیں ،سینئر اور پرانے مسلم لیگی ہمارے ساتھ سلوک پر شرمندہ ہیں، ہماری پارٹی کو ووٹوں سے نہیں ریٹرننگ افسروں کی ملی بھگت سے ہرایا گیا‘ صدرمسلم لیگ( ق)

اتوار 6 اپریل 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم نے کشکول توڑا موجودہ حکمرانوں نے دیگ اٹھا لی ،شہباز شریف انتقام کی سیاست چھوڑ دیں، انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے جاری ترقیاتی منصوبے بند کر دئیے اور مکمل کیے گئے منصوبوں سے ان کے نام کی تختیاں اتار دیں، بھارت سے زرعی تجارت میں پاکستانی کسانوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے، ہمارے ساتھ کیے گئے سلوک پر سینئر اور پرانے مسلم لیگی شرمندہ ہیں، ہماری پارٹی کو ووٹوں سے نہیں ریٹرننگ افسروں کی ملی بھگت سے ہرایا گیا۔

اتوارکوجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا یہ عجیب بات ہے کہ ملک کے صدر کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ اگر پرویزمشرف کو سزائے موت ہوئی اور وزیراعظم نے انہیں معافی کیلئے لکھا تو وہ معافی دے دیں گے، کیا عدلیہ کے فیصلے سے پہلے یہ اعلان توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کروانا آئین کا تقاضا ہے اور بلدیاتی الیکشن نہ کرانا بھی آئین شکنی کے باعث غداری کے زمرے میں آتا ہے، دراصل ن لیگ بلدیاتی الیکشن کروانا نہیں چاہتی، بلدیاتی الیکشن کے معاملہ میں آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید ایک سوال پر کہا کہ شہباز شریف بدلے کی سیاست سے باز نہیں آئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے خاندان والوں کے خلاف کچھ ہاتھ آئے نہ آئے انہیں خوب رگڑو، شہباز شریف کی انتقامی کارروائیوں کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بہت سے سینئر اور پرانے مسلم لیگی اس بات پر شرمندہ ہیں کہ انہوں نے ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کر اچھا نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں