جون میں آئی سی سی کے بحالی پروگرام کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائیگی‘ سلمان بٹ،قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل پیدا کرنا ہوگا، مصباح الحق گرین شرٹس کی بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹ

اتوار 6 اپریل 2014 21:09

جون میں آئی سی سی کے بحالی پروگرام کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائیگی‘ سلمان بٹ،قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل پیدا کرنا ہوگا، مصباح الحق گرین شرٹس کی بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل پیدا کرنا بہت ضروری ہے، مصباح الحق بہتر انداز میں گرین شرٹس کی قیادت کررہے ہیں۔ پنجا ب سپورٹس بورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں آئی سی سی کے بحالی پروگرام کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سب ہی ذمہ دار ہیں لیکن استعفٰی صرف محمد حفیظ ہی کی طرف سے آیا ، ٹیم مینجمنٹ نے معاہدے کی مدت ختم ہو نے کو جواز پیدا کر کے اپنا دامن بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے پورا ٹورنامنٹ برا کھیلا، چند باوٴلرز بھی فٹنس مسائل کا شکار تھے جن پر کام کئے بغیر قومی ٹیم کی فتح میں تسلسل نہیں آسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں