معروف کرکٹر محمد حفیظ اور سلمان بٹ بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مداح نکلے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا،محمد حفیظ اور سلمان بٹ کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 اپریل 2014 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور سلمان بٹ بھی پنجاب یوتھ انٹرنیشنل فیسٹیول کے مداح نکلے۔نوجوانوں کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات پرسپورٹس بورڈ پنجا ب اوروزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کے ویژن کو خوب سراہا۔ سپورٹس بورڈپنجاب اور لٹویا کی حکومت کے مابین معاہدے کی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، پاکستان نے ہمیشہ عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ کر کھیلوں کے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے کہا کہ ہمیں تقریب میں مدعو کرکے جو عزت بخشی گئی اس پر صوبائی و ز یر کھیل رانا مشہود احمد اور ڈی جی سپورٹس بو رڈ پنجا ب عثمان انور کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتر نشوو نما کے لئے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے اور اس ضمن میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹویا کی حکومت کے ساتھ سپورٹس بورڈ پنجاب کا معاہدہ خوش آئند ہے،پنجاب یوتھ فیسٹیول سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں