وزیر اعظم نواز شرف کا بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے سعودی شہزاد ے کے اعزاز میں ظہرانہ،سعودی شہزادے نے دلہا اور دلہن کو شاہی خاندان کی طرف سے سونے کی شمشیر اور ہیروں کے سیٹ کا تحفہ پیش کیا

اتوار 6 اپریل 2014 19:30

وزیر اعظم نواز شرف کا بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے سعودی شہزاد ے کے اعزاز میں ظہرانہ،سعودی شہزادے نے دلہا اور دلہن کو شاہی خاندان کی طرف سے سونے کی شمشیر اور ہیروں کے سیٹ کا تحفہ پیش کیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھتیجے عزیز عباس کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سعودی شہزادے منصور نصیر بن عبد العزیز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،سعودی شہزادے نے دلہا اور دلہن کو شاہی خاندان کی طرف سے سونے کی شمشیر اور ہیروں کے سیٹ کا تحفہ دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی شہزادے کی ہفتہ کے روز لاہور آمد پر وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے استقبال کیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے سعودی شہزادے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اس دوران سعودی شہزاد ے نے شاہی خاندان کی طرف سے دلہا اور دلہن کو سونے کی شمشیر اور ہیروں کا سیٹ تحفے میں دیا جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں