اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 2000میگا واٹ رہا

اتوار 6 اپریل 2014 16:50

اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 2000میگا واٹ رہا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) اتوار کی تعطیل کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 2000میگا واٹ رہا جسکے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11600میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار9600میگا واٹ رہی۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر2830میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ، تھرمل سے 1530جبکہ آئی پی پیز سے 5240میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ شارٹ فال 2ہزار میگا واٹ کی سطح پر رہنے کے باعث گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار مختلف رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں