گندم کے خریداری مراکز10اپریل سے مکمل فعال کر دیئے جائیں گے ،محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 6 اپریل 2014 15:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) محکمہ خوراک کے ترجما ن نے کہاہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36 اضلاع میں گندم کے خریداری مراکز پر10اپریل بروز جمعرات سے تمام انتظامات مکمل فعال کر دیئے جائیں گے جبکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم 15 اپریل بروز منگل سے شروع کر دی جائے گی اور گندم کی خریداری کا آغاز بھی کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ محکمہ خوراک کاشتکاروں سے 10فیصد تک نمی والی گندم 1200روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے خریدکرے گا اور کاشتکاروں کومقررہ ڈیلیوری چارجزبھی ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں