بیرون ممالک ہمیشہ پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں ‘ حمیرا ارشد،باہر کا سفر کرنے والے فنکار اپنے اوپر مشکل سہہ لیں لیکن پاکستان کے نام پر آنچ نہ آنے دیں ‘ گلوکارہ

اتوار 6 اپریل 2014 15:30

بیرون ممالک ہمیشہ پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں ‘ حمیرا ارشد،باہر کا سفر کرنے والے فنکار اپنے اوپر مشکل سہہ لیں لیکن پاکستان کے نام پر آنچ نہ آنے دیں ‘ گلوکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں ،جب بھی کسی ملک کا سفر کیا ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافے کا سبب بننے کی کوشش کی ہے ۔ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میں دنیا کے کئی ممالک میں گئی ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو جس عزت سے نوازا جاتا ہے وہ قابل فخر ہے ۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمیشہ پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور میں یہ باور کراتی ہوں کہ ہم دہشتگرد اور انتہا پسند نہیں بلکہ خود اس کا شکار ہیں ۔میں تمام فنکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ بیرون ممالک اپنے اوپر مشکل سہہ لیں لیکن پاکستان کے نام پر آنچ نہ آنے دیں کیونکہ ہم جس سبز پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں وہی ہماری عزت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں