فیروزہ ،مین ہول میں گرے بکری کے بچے کو نکالنے کی کوشش میں دوحقیقی بھائی جاں بحق ،تیسرا شخص بے ہوش ہو گیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 01:28

فیروزہ ،مین ہول میں گرے بکری کے بچے کو نکالنے کی کوشش میں دوحقیقی بھائی جاں بحق ،تیسرا شخص بے ہوش ہو گیا

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)فیروزہ کے نواحی علاقے میں مین ہول میں گرئے بکری کے بچے کو نکالنے کی کوشش میں دوحقیقی بھائی جاں بحق ،تیسرا فردبے ہوش ہو گیا جسکو عوام نے نکال لیا،تفصیلات کے مطابق فیروزہ کے نواحی چک نمبر 37/Aمیں گرلز سکول کے ساتھ گندئے پانی کے لئے بنائے گئے مین ہول میں بکری کا بچہ گر گیا،جسے نکالنے کے لئے سیڑھی لگا کررحیم بخش اترا مگر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر گیا اور جاں بحق ہو گیا،بھائی کی مدد کے لئے مین ہول میں اترنے والہ دوسرا حقیقی بھائی کریم بخش گیا تو وہ بھی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گرا اور جاں بحق ہو گیا،ان کی مدد کے لئے مین ہول میں اترنے والہ ہمسایہ محمدعرفان ولدمحمداشرف قوم آرائیں بھی بے ہوش ہو گیا،جسے عوام نے نکال لیا،تاہم رحیم بخش اور کریم بخش ولدحاجی غلام یسین اقوام دوادپوترہ عباسی جن کی عمریں 34اور32سال کے قریب تھیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،محمدعرفان کے بارئے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بے ہوش ہے اور اس کی حالت خطرئے میں بیان کی جارہی ہے ،ریسکیو 1122لیاقت پور فوری طور پر امداد کے لئے پہنچی ،اور بے ہوش ہونے والے عرفان کو موقع پر طبعی امداد دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں