حکومت کی مدت پوری ہونے تک وافر بجلی ہو جائیگی، میٹرو بس کے بعد لاہور کو ٹرین کا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 05/04/2014 - 23:48:16 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 23:23:59 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 23:23:59 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 23:23:59 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 23:10:00 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:46:55 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:46:55 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:29:29 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:18:00 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:18:00 وقت اشاعت: 05/04/2014 - 22:18:00
- مزید خبریں

لاہور

حکومت کی مدت پوری ہونے تک وافر بجلی ہو جائیگی، میٹرو بس کے بعد لاہور کو ٹرین کا تحفہ دے رہے ہیں‘ حمزہ شہباز شریف،حکومت چھانگامانگا سمیت تمام صحت افزاء مقامات کو عوام کیلئے پرکشش بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی ‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے چھانگا مانگا فارسٹ پارک کے دونوں اطراف موٹروے کی طرز پر سڑکیں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھانگا مانگا میں گرلز کالج بھی قائم کیا جائے گا،حکومت کی مدت پوری ہونے تک وافر بجلی ہو جائیگی، میٹرو بس کے بعد لاہور کو ٹرین کا تحفہ دے رہے ہیں،عوام کو صحت مند ماحول او رتفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور شجر کاری کے ذریعے پارکوں اور باغوں کا فطری حسن بحال کیاجارہاہے ،حکومت چھانگامانگا سمیت تمام صحت افزاء مقامات کو عوام کے لئے پرکشش بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی ، اشجار زمین کا زیور اور شفاف قدرتی ماحول کے ضامن ہیں، نوجوان نسل کو ساتھ لیکر شجر کاری کی مہم کو قومی کاز بنادیاجائے گا ،پھول،درخت،تازہ ہوا ،پرندے او رہریالی اللہ تعالی کی خاص نعمتیں ہیں - ہمیں ان نعمتوں کو سنبھالنا اور قدرتی خوبصورتی کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بناناہوگا ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے ہفتہ کے روز چھانگا مانگا میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا نے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے چھانگامانگا جنگل میں چلنے والی نئی ٹرام کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے برآمد کئے جانے والے ان ایک ہزار سے زائد طوطوں کو بھی آزاد فضا میں چھوڑا جو لوگوں نے غیر قانونی طور پر پکڑ رکھے تھے۔

حمزہ شہبازشریف نے بعد ازاں محکمہ جنگلات کی طرف سے لانچ کی گئی محکمانہ ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، سیکرٹری جنگلات اور دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔حمزہ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ جنگل ، سبزہ او رپرندے ہماری زمین کا حسن او ران کا اہتمام صدقہ جاریہ ہے - ہماری حکومت عوام کو فطری خوبصورتی سے مزین پارکس ،باغات ،سرسبزو شاداب اور قدرتی آب و ہوا سے معمور تفریحی وسیاحتی مقامات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے - سیاحت کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی بنیادی ترجیحات میں شامل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

05/04/2014 - 22:46:55 :وقت اشاعت