سام سنگ الیکٹرانکس نے توانائی بچت کے دواعلیٰ اعزازات جیت لیے

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:47

سام سنگ الیکٹرانکس نے توانائی بچت کے دواعلیٰ اعزازات جیت لیے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے امریکی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے ”دی 2014 ء انرجی سٹار پارٹنر آف دی ایئر“ اور” سسٹینڈ ایکسیلنس ایوارڈ“ جیت لیے ۔

(جاری ہے)

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ سام سنگ نے توانائی بچت مصنوعات کے ذریعے ماحول کے تحفظ میں اپنی لیڈرشپ کوبرقرارررکھنے پریہ ایوارڈز حاصل کئے ہیں ۔مزیدبرآں سام سنگ نے 2014 ء انرجی سٹار پارٹنرآف دی ایئر-کلائمیٹ کمیونیکیشنزایوارڈبھی حاصل کرلیا ہے جو مثبت اثرات کی حامل توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تبدیلی پر توانائی کی بچت کے اثرات کے حوالے سے صارفین کومزید آگاہی فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک اعتراف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں