وزارت پانی و بجلی شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک محدود نہ کر سکی

جمعہ 4 اپریل 2014 20:51

وزارت پانی و بجلی شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک محدود نہ کر سکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک محدود نہ ہو سکا ،شارٹ فال کم ہو کر 2000میگا واٹ کی سطح پر آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 11500میگاواٹ جبکہ پیداوار 9500میگاواٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 1500، تھرمل سے 1650میگاواٹ اورآئی پی پیز سے 6350میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فال میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں