مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 04/04/2014 - 21:46:54 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 21:43:24 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:48:15 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:48:15 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:43:57 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:02:24 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:02:24 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 20:02:24 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 19:32:28 وقت اشاعت: 04/04/2014 - 17:56:55
پچھلی خبریں -

لاہور

مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ محمد شہباز شریف،بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام متنازع امور بامقصد بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک سے بہترین دوستانہ تعلقات چاہتا ہے،بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازع امور بامقصد بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے-پاکستان اور بھارت کو ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہے ۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیاسینٹر کے شجاع نوازسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیرآبپاشی یاور زمان ، صوبائی وزیر صنعت محمد شفیق، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ دونو ں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں توانائی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

04/04/2014 - 20:02:24 :وقت اشاعت