وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 26ڈی ایم جی افسران کو گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 4 اپریل 2014 16:39

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 45میں سے 26ڈی ایم جی افسران کو گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔ جبکہ بورڈ کو 19افسران کے کیسز کا از سر نو جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیراعظم کی سفارش کے بعد 26افسران گریڈ 21میں ترقی پانے کا اہل ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان افسران میں حسن اقبال ‘ احمد نوید سکھیرا ‘الطاف ایزد خان ‘ڈاکٹر شجاعت ‘ شعیب صدیقی ‘شاہد اشرف تارڑ سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ جن افسران کے کیسز از سر نو جائزہ لینے کیلئے واپس ارسال کئے گئے ہیں ان میں سجاد بھٹہ ‘منتظر حیات ‘ذوالقرنین عامر ‘ نوید کامران ‘اسلم حیات ‘ جاوید نثار ‘ عمران افضل چیمہ ‘فاروق احمد خان ‘ آفتاب مانیکا ‘ لالہ فضل الرحمن‘احمد یار خان‘اطہر حسین سیال ‘ راشد بشیر مزاری‘ ثاقب علیم ‘اقبال بابلانی ‘مختیار حسین سمیت 19افسرانن شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں