پی سی بی نے معین خان سے کنٹریکٹ ختم کر دیا

جمعرات 3 اپریل 2014 17:48

پی سی بی نے معین خان سے کنٹریکٹ ختم کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) کوچ معین خان کا بھی کنٹریکٹ ختم، کہتے ہیں کرکٹ بورڈ کی مرضی ہے کہ اب وہ مجھے رکھے یا نہ رکھے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ میرا کنٹریکٹ ختم ہو گیا ہے۔ اب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی جو فیصلہ کرینگے وہ قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کسی بھی دوسری ٹیم سے بہتر تھی تاہم آخری میچ میں بُری کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میچ سے قبل تک میڈیا ان ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریفیں کر رہا تھا لیکن بعد میں یہی میڈیا ان کے خلاف باتیں کرنا شروع ہو گیا۔ میڈیا جن کھلاڑیوں کو ہیرو کہہ رہا تھا انھیں ہی زیرو کہنا شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں