محمد حفیظ نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے استعفی دے دیا، ون ڈے اور ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے بھی مستعفی

جمعرات 3 اپریل 2014 17:06

محمد حفیظ نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے استعفی دے دیا، ون ڈے اور ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے بھی مستعفی

لاھور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کی شش کی ہے ٹیم کی قیادت سے استعفے کی پیش کش خود کی اس کے لئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، بحیثیت کھلاڑی کسی کی بھی کپتانی میں کھیلنے کےلئے تیار ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں