پیپلز پارٹی ایک حقیقت ،عوا م کے دلوں سے ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں ں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ منظور وٹو

جمعرات 3 اپریل 2014 16:18

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 35ویں برسی میں شرکت کیلئے مرکزی رہنما بذریعہ ہوائی جہاز سندھ کیلئے روانہ ہوئے ۔جن میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو، سینیٹر جہانگیر بدر ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی ، چوہدری احمد مختار، صاحبزادہ غضنفر گل سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے ۔ کروڑوں عوام کی دلوں میں بسنے والی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے لاکھوں کارکنوں کی اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے سندھ آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ملک گیر جماعت ہے اور اسکی جڑیں عوام میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں