مناواں میں 17سالہ بھٹہ مزدور نے مبینہ طور پر تین سال کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 3 اپریل 2014 15:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقہ مناواں میں 17سالہ بھٹہ مزدور نے مبینہ طور پر تین سال کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کوطبی معائنے کے لئے سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مناواں کے علاقہ جی ٹی روڈ پر بھٹہ مزدور اویس تین سالہ بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ویرانے میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ بچی کو سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں