(ن)کی حکومت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے فائدہ اٹھاکر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائے گی ‘ رانا بابر حسین

جمعرات 3 اپریل 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے فائدہ اٹھاکر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائے گی ، پنجاب حکومت نے لوہے کے ذخائر نکالنے کے سلسلے میں عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیکھایا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آمر کے دور میں اس حوالے سے غلط معاہدہ کیا گیا جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے فراڈ کے اس کیس کی گرفت کی اور عدالت نے بھی ملکی مفاد میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف نے دن رات کام کیا اور معدنی ذخائر کے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے پہلو تہی کرنے والے منرل ڈیپارٹمنٹ کے تین سیکرٹریزکوبھی صوبہ بدرکیا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے چینی کمپنی سے معاہدہ کرکے چنیوٹ کے عوام کو ایک تحفہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تیل اور گیس کے وسائل نہیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے چنیوٹ کی دھرتی میں بے شمار خزانے چھپائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سے معاہدہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے اگر لوہے کی ہائی کوالٹی کا خزانہ مل گیا تو اس علاقہ میں دنیا کی سب سے بڑی سٹیل مل لگے گی اورمقامی نوجوان انجینئر زکو نوکریاں ملیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں