پنجاب کی انتظامیہ نے ذوالفقار بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز اور فلیکسز اتار دئیے ‘ پیپلز پارٹی کا الزام
جمعرات 3 اپریل 2014 13:55
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر انتظامیہ نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز اور فلیکسز اتار دئیے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے،یہ جمہوریت کے ثمرات ہیں کہ قافلوں کے قافلے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں جبکہ ڈکٹیٹر کی قبر پر ایک آدمی بھی نہیں جاتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 35ویں برسی کے سلسلہ میں صوبائی سیکرٹریٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر دیوان غلام محی الدین‘ فیصل میر‘میاں طارق عزیز ‘ افنان بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے پنجاب بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمار امطالبہ ہے کہ بھٹو ریفرنس کیس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے اور یہ حقیقت سامنے آنی چاہیے کہ عوامی قائد کو کس سازش کے تحت قتل کیا گیا ، ہم اس عدالتی قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلاول بھٹو کو لشکری جھنگوی کے دھمکی آمیز خط کو سنجیدگی سے لے اور اس تنظیم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف آوازی بلند کی ۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کسی دھمکی سے خوفزدہ ہے اور نہ ایسی دھمکیوں سے ہمیں کمزوور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز او فلیکسز اتار دئیی گئے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہم مسلم لیگ (ن) والوں سے کہتے ہیں کہ وہ سیاسی برداشت کا مظاہرہ کریں اور دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی زندہ رہنے کا حق دیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار