مجبوری نہیں شوق کے تحت گلوکاری کررہی ہوں‘ صنم ماروی

بدھ 2 اپریل 2014 23:17

مجبوری نہیں شوق کے تحت گلوکاری کررہی ہوں‘ صنم ماروی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء)گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میں کسی مجبوری نہیں بلکہ شوق کے تحت گلوکاری کررہی ہوں اور مجھے آگے بڑھنے کیلئے کسی سفارش کی نہیں شائقین سے محبت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کا شعبہ اپنانے سے پہلے ایک بار نہیں بلکہ سو بار سوچا اور مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں شوبز انڈسٹری میں آئی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں