حکومت نے پنجاب میں دہشتگردوں کے بڑے نیٹ ورک ختم کر دیئے ‘ وزیر قانون پنجاب

بدھ 2 اپریل 2014 22:12

حکومت نے پنجاب میں دہشتگردوں کے بڑے نیٹ ورک ختم کر دیئے ‘ وزیر قانون پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں دہشتگردوں کے بڑے نیٹ ورک ختم کر دیئے ہیں اور تاحال ان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں نے پنجاب میں دہشتگردوں کے 176مقامات کی نشاندہی کی ہے اور نشاندہی کیے جانے والے ٹھکانوں کے خلاف پولیس اور انٹیلی جنس ادارے بھرپور طریقے سے کارروائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے ۔ دہشتگردوں کے اکثر ٹھکانے جنوبی پنجاب اور کچے کے علاقوں میں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں