لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس 40.27پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5198.17پر بند ہوا

بدھ 2 اپریل 2014 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس 40.27پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5198.17پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبارہوا۔39کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ45کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل29لاکھ40 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈ 5 لاکھ 34 ہزار 500 حصص۔لوٹی کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے3 لاکھ93 ہزار500 حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2 لاکھ74 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ لکی سیمنٹ لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.21روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.90 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں