ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے‘ قاضی احمد سعید

بدھ 2 اپریل 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق چلے گی، بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد سے پیپلز پارٹی پنجاب میں مزید مستحکم ہو گی ۔بلاول بھٹو زرداری ملکی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔

پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اس وقت محاز آرائی کے نتائج بیانک ہوں گے اور محاز آرائی سے جمہوری ادارے متاثر ہوں گے۔ محترمہ شہید بہت دوراندیشن تھیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا صوبے میں ہر حلقے میں مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں