لاہور:کلمہ چوک پر پلازہ میں آگ لگ گئی

منگل 1 اپریل 2014 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر واقع پلازہ کے چوتھے فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دوخواتین کو بچالیا گیا ہے ، اس وقت بھی پلازہ میں 5 سے 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو عملہ مصروف ہے ۔ پلازہ میں نجی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں