ریلویز کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ریلوے اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ ،دورانیہ 30 سے 35 سال ہوگا ،ریلوے کو تین سال میں 136 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ‘ دستاویز کے اعدادوشمار

پیر 31 مارچ 2014 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) پاکستان ریلویز کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ریلوے اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا تاہم لیز کا دورانیہ ماضی کی نسبت کم مدت کے لئے ہوگا ،ریلوے کو تین سال میں 136 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو گزشتہ تین سال کے دوران بیل آؤٹ پیکج کی مد میں 136 ارب 35 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں تاہم ریلوے کی حالت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔

ریلوے کی بدحالی کی بنیاد وجہ پرانا انفراسٹرکچر، بزنس کا نہ ہونا اور بد انتظامی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال اب تک پاکستان ریلوے کو 21 ارب 62 کروڑ جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ اس سال بجٹ میں ریلوے کیلئے 33 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ دستاویز کے مطابق 2009-10 میں ریلوے کو 18 ارب 43 کروڑ روپے کا پیکج دیا گیا۔ 2010-11 میں ریلوے کو 32 ارب 46 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ 2011-12 میں پاکستان ریلوے کی 30 ارب 46 کروڑ روپے مالی مدد کی گئی جبکہ ریلوے کو 2012-13 میں 33 ارب 36 کروڑ روپے کا پیکج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ریلوے زمین لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیز کا دورانیہ 30 سے 35 سال ہوگا جبکہ اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں