محکمہ صحت نے 300 ایڈہاک ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری وزیراعلی کو ارسال کردی

پیر 31 مارچ 2014 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)محکمہ صحت پنجاب نے 300 ایڈہاک ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ۔ ذرائع کے مطابق ایڈہاک پر کام کرنے والے ڈاکٹرز مختلف ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں جنکے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ایڈہاک بنیادوں پر مزیدکسی ڈاکٹرکو بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کے پرموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں 500ڈاکٹروں کی ترقی کے کیسز زیر غور آئے ۔ بورڈ نے 200ڈاکٹروں کو سینئر میڈیکل آفیسر ترقی دینے کی سفارش کر دی ہے جبکہ باقی ڈاکٹروں کی کیسز اے سی آرز مکمل نہ ہونے پر ملتوی کر دئیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں