سال 2014ء میں تقریباً 20فلمیں ریلیز ہوں گی جو فلم انڈسٹری کیلئے اچھی علامت ہو گی ‘ اداکارہ نور

پیر 31 مارچ 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ سال 2014ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش قسمتی کا سال ثابت ہو گا ، اس سال تقریباً 20فلمیں ریلیز ہوں گی جو یقینا فلم انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہو گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور نے کہا کہ اس وقت میں عدیل پی کے کی فلم ” عشق پازیٹو“ میں اداکاری کر رہی ہوں ۔ اس فلم کے سکرپٹ میں میرا کردار جاندار تھا اگر اس طرح کے اچھے سکرپٹ ملتے رہے تو میں لازمی فلموں میں اداکاری کرتی رہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہیے اور اس کے ساتھ ہمیں بھی ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو بھارتی فلموں سے ٹکر لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں