عام تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ،موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہونے لگا

اتوار 30 مارچ 2014 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) اتوار کی عام تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہونے لگا ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیدوار9200میگا واٹ جبکہ طلب 11200میگا واٹ رہی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 1800میگا واٹ، تھرمل سے1280میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 6120میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور حکومتی اعدادوشمار کے برعکس شارٹ فال زیادہ ہے ۔ تعطیل کے باوجود گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 9سے 11جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ13سے 15گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں