وزیرا عظم نواز شریف سے وزیرا علیٰ شہباز شریف کی ملاقات ،اہم امور سمیت صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ،پر امید ہیں قوم کو جلد خوشخبری ملے گی ‘ وزیر اعظم کی گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 16:34

وزیرا عظم نواز شریف سے وزیرا علیٰ شہباز شریف کی ملاقات ،اہم امور سمیت صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ،پر امید ہیں قوم کو جلد خوشخبری ملے گی ‘ وزیر اعظم کی گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف سے وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں اہم امور سمیت صوبے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے منصوبوں پر پیشرفت سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرا عظم محمد نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ ملک میں ہر صورت امن بحال کریں گے اور اسکے لئے حکومت سنجیدگی سے کاوشیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور پر امید ہیں کہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں