وزیر مملکت عابد شیر علی کی ہدایت پر سی ای او لیسکو نے 3ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ناقص کارکردگی پر 3ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،ڈپٹی مینیجر تعلقات عامہ میجر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا جہاں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے انہیں افسران کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی ۔

اس موقع پر عابد شیر علی نے لائن لاسز میں کمی نہ کرنیوالے افسران کو معطل کرنے کے احکامات دئیے تھے ۔ سی ای او لیسکو انجینئر ارشد رفیق نے گزشتہ روز قصور ،چونیاں اور کوٹ رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے تین ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا جبکہ ناقص کارکردگی پر ڈپٹی مینیجر تعلقات عامہ کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں