ناقص کارکردگی پر لیسکو کے 3ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز معطل

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:51

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ناقص کارکردگی پر 3ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،پبلک ریلیشن آفیسر میجر (ر) اورنگزیب کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا جہاں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے انہیں افسران کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی ۔

اس موقع پر عابد شیر علی نے لائن لاسز میں کمی نہ کرنیوالے افسران کو معطل کرنے کے احکامات دئیے تھے ۔ سی ای او لیسکو انجینئر ارشد رفیق نے گزشتہ روز تین ایکسینز اور 13ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا جبکہ ناقص کارکردگی پر پبلک ریلیشن آفیسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں