15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 54 ویں قرعہ اندازی یکم اپریل ( منگل ) کو راولپنڈی میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے ہو گا جبکہ 1 کروڑ روپے کے تین انعامات اور1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں