محکمہ مواصلات کے 30ایکسین کو گریڈ 19اور ہائر ایجوکیشن کی 10اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پروموشن بورڈ Iنے محکمہ مواصلات کے 30ایکسئین کو گریڈ 19اور ہائر ایجوکیشن کی 10اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقی دیدی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سہیل عامر مرزا ، سیکرٹری مواصلات میاں مشتاق احمد ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور عبداللہ سنبل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پروموشن بورڈ نے محکمہ مواصلات کے 30ایکسئین کو گریڈ 19جبکہ ہائر ایجوکیشن کی 10اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں