ایکسپریس نیوز کے تجزیہ کار رضا رومی پر قاتلانہ حملہ، ڈرائیورجاں بحق اور محافظ زخمی
جمعہ 28 مارچ 2014 22:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) ایکسپریس نیوز ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا لاہور میں ایکسپریس کے اینکرپرسن اورتجزیہ کار رضا رومی پر حملے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ محافظ شدید زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پروگرام ’’خبر سے آگے کے‘‘ اینکر پرسن اورتجزیہ کار رضا رومی اپنا پروگرام ختم کرکے واپس جارہےتھے کہ فیروز پور روڈ سے راجہ مارکیٹ میں داخل ہوتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی اور رضا رومی معمولی زخمی ہوئے جبکہ گولیاں لگنے سے ڈرائیور اور محافظ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے لطیف اسپتال منقل کیا گیا جہاں ڈرائیورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔
(جاری ہے)
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے رضا رومی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ وہ کچھ کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور حملے کے بعد آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے،رضا رومی نے کہا کہ ان پر حملہ پاکستان میں لاقانونیت کا ثبوت ہے یہاں کوئی بھی شہری محفوظ نہیں اور دہشت گرد جہاں اورجس پر چاہیں حملہ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ایکسپریس نیوز اور آزادی صحافت کو نشانہ بنایا گیا ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے رضا رومی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بار دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں ایکسپریس نیوز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایکسپریس نیوز کے 3 کارکن بھی شہید ہوچکے ہیں۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران بازو فریکچر ہوا، اداکارہ میرا
سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی
ماڈل ٹائون کچہری میں سول عدالتوں کی منتقلی کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے،لاہور بار ایسوسی ..
خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو ڈائریکٹرسپورٹس بنا دیا گیا
صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی
کمشنر لاہور کا سرکاری قیمتوں پر روٹی و نان کی فروخت کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی شاہو کے علاقے کا اچانک دورہ
کمشنر لاہور کا ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گندم کٹائی کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، ..
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق