حکومت عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے اور اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی کے میکنزم پر کام کررہی ہے‘ بلال یاسین

جمعہ 28 مارچ 2014 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) حکومت عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے اور اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی کے میکنزم پر کام کررہی ہے، اس ضمن میں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات ہیں کہ وہ گراں فروشی پر کڑی نظر رکھے اور اس میں ملوث دوکاندار کو سخت سزائیں دی جائیں۔یہ بات جمعہ کے روز صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتوں کے تعین کا روزانہ کی بنیاد پر طلب و رسد اور پیداوار پر انحصار ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے آنے والا ٹماٹر اور آلو کی فصل کا اختتام ہوچکاہے جس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انڈیا سے یہ اشیاء ایمپورٹ کر کے ڈیمانڈ پوری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ طلب و رسد کے علاوہ موقع پرست گراں فروشوں پر انتظامیہ کی کڑی نظر ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ بہتر طریقے سے کام کررہی ہے اور پنجاب میں دوسروں صوبوں کی نسبت خردونوش اشیاء سستے داموں اور وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خوردنی اشیاء کی وافر فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت پروگریسوفارمنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا مقصد عوام تک کوالٹی فوڈ کی دستیابی کو ممکن بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں