اپنے کیرئیر میں کبھی بھی کام چوری نہیں کی ،ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا ‘ عرفان کھوسٹ

جمعہ 28 مارچ 2014 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جہاں بھی لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں کامیابیاں عطا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965ء میں کیا تھا اور 46سال گزر جانے کے باوجود میرا سفر کا میابی سے جاری ہے۔اپنے کیرئیر میں کبھی بھی کام چوری نہیں کی بلکہ ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا اس وجہ سے آج بھی اپنا ایک نام رکھتاہوں ۔عر فان کھوسٹ نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اور اب یہ چاہتاہوں کہ پاکستان کو مسائل سے نجات ملے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں