مذاکرات کے معاملے پرحکومت اورریاستی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ ،معیشت کی بحالی کیلئے باامرمجبوری سخت فیصلے کئے،سیاہ رات ختم ہوگئی اب صبح صادق ہماری منتظر ہے‘ کامران مائیکل

جمعرات 27 مارچ 2014 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے باامرمجبوری سخت فیصلے کئے،عوام کاصبروتحمل اورتعاون قابل داد ہے، سیاہ رات ختم ہوگئی اب صبح صادق ہماری منتظر ہے،کوئی طبقہ مضبوط معیشت کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا ،وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن سے قومی صنعت اورتجارت کو کافی استفادہ ہوا ، حکومت کی اصلاحات کی بدولت نوجوانوں کیلئے روزگارکے بنددروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں ، حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مثبت پیشرفت معاشرے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔

ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کامران مائیکل نے مزید کہا کہ مذاکرات کے معاملے پرحکومت اورریاستی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں ،افسوس اپوزیشن کو \'\'پھل جھڑیاں\'\'چھوڑنے کے سواکوئی کام نہیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن والے شوق سے حکومت پرتنقیدکریں مگرانہیں ریاست کے ساتھ سیاست کرنے اورقومی مفادات پرضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جوہری کانفرنس میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس دبنگ اورموثر اندازسے پاکستا ن کے قومی مفادات کاپہرہ دیا اورعالمی ضمیر کوزمینی حقائق سے روشناس کیا وہ قابل تحسین ہے۔

جوہری کانفرنس میں سربراہان مملکت کے درمیان ہونیوالی سیرحاصل بات چیت کے بعداب بھارت کیلئے پاکستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر پرمذاکرات سے راہ فراراختیار کرناآسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ی عوام کواپنے مستقبل بارے فیصلہ کرنے کاحق دے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں