چینی تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں، لیوجی بونگ

جمعرات 27 مارچ 2014 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ژوزو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیو جی ہونگ نے کہا ہے کہ چینی تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں لہذا وسیع تر مفاد کے پیش نظر دونوں ممالک کواقدامات اٹھانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے لیوجی ہونگ نے کہا کہ صوبہ ژوزوحنان ہیوی مشینری، کیمیکلز اور تعمیراتی مشینری کے حوالے سے مشہور ہے ۔

پاکستانی تاجروں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی تاجر مشترکہ منصوبہ سازی اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ایک اہم ملک ہے جہاں کاروبار کے وافر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو چینی تاجروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں