پنجاب میں پندرہ روز کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں بیس فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پنجاب میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں بیس فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ٹماٹر ستر روپے جبکہ آلو تیس روپے سے بڑھ کر ساٹھ روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں ٹماٹر جو پینتیس سے چالیس روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت ستر روپے ہو گی ہے،آلو تیس روپے سے بڑھ کر پچاس روپے پیاز چالیس روپے،لہسن دو سو اسی روپے جبکہ ادرک کی قیمت دو سو پچاس روپے تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں