وفاقی حکومت کاطالبان سے مذاکرات فیصلہ سازی کے مراحل میں داخل ہونے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ‘ ذرائع

جمعرات 27 مارچ 2014 16:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات فیصلہ سازی کے مراحل میں داخل ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں طے پانے والے اتفاق رائے پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور اعتماد میں لیا جائیگا اور ان سے اس پر رائے لی جائے گی تاکہ سارے عمل پر سب کا اتفاق رائے ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق ابھی اعتماد کی فضاء بنی ہے اور اب تک کا عمل ” را میٹریل “ ہے اور جیسے ہی اسکی اصل شکل واضح ہو گی سیاسی قیادت سے مشاورت کا عمل شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں