پنجاب بھر میں24گھنٹوں میں522ٹریفک حادثات06میں افراد جاں بحق،581زخمی ہوئے ‘ رپورٹ

بدھ 26 مارچ 2014 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 522ٹریفک حادثات میں378شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ203افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں217ڈرائیورز ،12م عمرڈرائیور،268مسافراور102پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ102ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت104متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان40حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل587متاثر ہونے والوں میں سے486مرد اور101خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں75افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور365فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور147زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر426موٹر سائیکلز60آٹو رکشے48موٹر کاریں30مسافربس12ٹرک، اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں