آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، 20کلو آٹے کا تھیلا 785روپے پرچون پر فروخت ہورہا ہے ‘وزیر خوراک

بدھ 26 مارچ 2014 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء )صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی جاری ہے ، پرچون مارکیٹ میں 20کلوگرام کا تھیلا785روپے میں فروخت ہورہا ہے اور آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول لاہور I ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور II بھی شریک تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں نارمل آٹا 20کلوگرام کا تھیلا ، 40کلوگرام کا تھیلا اور 79کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے جبکہ سپیشل آٹا 25کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے اور صرف میدہ، فائن اور سوجی 50کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ 20کلوگرام کی پیکنگ میں آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں 785روپے فی تھیلا پرچون کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے میدے ، فائن اور سوجی کے کوئی مقررہ نرخ نہ ہیں تاہم مارکیٹ میں میدے ، فائن اور سوجی کی قیمتوں کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ان چیزوں میں مارکیٹ کے مطابق کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 50کلوگرام میدہ ، فائن 2170روپے سے لے کر 2265روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں