آشیانہ قائد میں ہزاروں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے‘رانابابرحسین

منگل 25 مارچ 2014 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ آشیانہ قائد میں ہزاروں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت کے علاوہ ساہیوال، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔

حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتہاپسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ چین نے پاکستان کیلئے 32 ارب ڈالر کے تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ چین کے سرمایہ کاری پیکیج کے تحت توانائی سیکٹر میں 20 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ چین کی معروف کمپنی فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں